چلی اپنی فٹبال ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا خواہشمند ہے ،جوآن پزی

پیر 22 فروری 2016 15:06

چلی اپنی فٹبال ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا خواہشمند ہے ..

سنتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء)چلی کی فٹبال ٹیم کے کوچ جوآن پزی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی کلبوں سے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں ۔جوآن پزی نے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی کلبوں سے پلیئر ز دستیاب ہوں اور ہماری ٹیم میں شامل ہو کر ہماری نمائندگی کر سکیں تو ہم انہیں اپنی ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ ہمارے معیار پر پورے اترتے ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے غیر ملکی دورے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران میں بہت سارے کھلاڑیوں سے ملا ہوں ان میں بعض کو میں پہلے سے جانتا تھا لیکن ان سے ذاتی طورپر ملاقات کا موقع نہیں ملا تھا ، میں اپنے دورے کے نتائج سے مطمئن ہوں ، مختلف کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد مجھے ان کے مزاج اور مرضی جاننے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھی قومی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جس میں ہم کامیاب ہوجائیں گے ۔یادرہے کہ چلی آئندہ ماہ ورلڈ کپ 2018میں وینز ویلا اور ارجنٹائن کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی ٹیم کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔