کچھ لوگ عمران خان کے کان میں کھسر پھسر کرتے ہیں اور وہ بولنا شروع کر دیتے ہیں‘ عمران خان بچوں جیسی باتیں نہ کریں‘ پشاور میں ریلوے ٹریک دے دیں تو طورخم تک ٹریک کیسے پہنچے گا ؟
و فاقی وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق کا ریلوے ہیڈ کوارٹر میں مزدور یونین سے خطاب
پیر 22 فروری 2016 14:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) و فاقی وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ عمران خان کے کان میں کھسر پھسر کرتے ہیں اور وہ بولنا شروع کر دیتے ہیں‘ عمران خان بچوں جیسی باتیں نہ کریں‘ پشاور میں ریلوے ٹریک دے دیں تو طورخم تک ٹریک کیسے پہنچے گا ؟ ہمارے پاس جگہ اضافی ہوئی تو خیبرپختونخواہ حکومت کو بھی دیدیں گے‘ کے پی کے حکومت لکھ دے کہ ریلوے کے ڈبل ٹریک کی ضرورت نہیں ہے ‘ اب ریل کا پہیہ رکے گا نہیں چلے گا‘اب ریلوے میں متوالوں اور جیالوں کی بھرتی نہیں ہوتی بلکہ میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں کی جارہی ہیں‘ ریلوے کارخانوں کو مکمل رفتار کے ساتھ کام کرنا چاہئے کیونکہ اب ایک شفٹ سے کام نہیں چلے گا، 16 گھنٹے کام کریں‘،گرین لائن ،قراقرم ایکسپریس چلائی ،بزنس ایکسپریس کا ریک تبدیل کیا اور اس میں اکانومی کلاس ڈالی ،مارچ کے وسط میں کراچی ایکسپریس آ جائے گی ،اس کے بعد موسی پاک کا نیا ریک بنا رہے ہیں، اس کے بعد پاکستان ایکسپریس کی باری ہے‘ اگلے سال چھ ٹرینیں اپ گریڈ کریں گے اس کا مطلب ہے کہ چھ ٹرینیں نہیں یہ 18سے 20ہوں گی ‘ اگر راستے میں سرخ فیتہ رکاوٹ نہ ہو توملک میں اب بھی بہت ساکام کیا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.