وزیراعظم نواز شریف کا توانائی کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم
پیر 22 فروری 2016 14:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے توانائی کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا باقاعدہ سے خود جائزہ لوں گا، بجلی کی اضافی پیداوار، معاشی ترقی کا باعث بنے گی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں معاون ثابت ہو گی۔وہ پیر کو توانائی کی کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2015ء بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بہترین رہا،گزشتہ دس سال کے مقابلے میں سال 2015ء میں لائن لاسز سب سے کم رہے، سال 2015ء بجلی واجبات کی وصولیوں کے حوالے سے بھی بہترین رہا، حکومت کے بہتر اقدامات کی بدولت لائن لاسز میں 5.8فیصد کمی ہوئی جبکہ وصولیوں کی مد میں 51 ارب کا اضافہ ہوا، لائن لاسز میں کمی سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے کا فائدہ ہوا،بہترین نرخوں پر بجلی کی پیداوار سے 57 ارب روپے بچائے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.