ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 2 سے 3 روپے فی کلو کمی کا امکان

پیر 22 فروری 2016 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ایل این جی درآمد سے ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں آئندہ ماہ سے کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 2 سے 3 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کا اعلان آئندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ سی این جی کی قیمتوں میں کمی ایل این جی درآمد کے باعث متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایل این جی کا پہلا کارگو مارچ کے پہلے ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔ ایل این جی درآمد کے باعث رواں ہفتے پنجاب اور سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن پورے ہفتے کھلے رہیں گے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں 30 فیصد فرق ہونا چاہیے۔ماہرین کے مطابق اگر ایل این جی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہی تو آئندہ برس موسم سرما میں پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :