پی ایس ایل فائنل، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز منگل کو مد مقابل ہوں گی

پیر 22 فروری 2016 14:45

پی ایس ایل فائنل، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز منگل کو ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑا مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈٰ ی ایٹرز کی ٹیمیں منگل بروز 23 فروری آمنے سامنے ہوں گی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپہ سالار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

مصباح الیون کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچوں میں میدان مارا جب کہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 مقابلے اپنے نام کئے اور صرف دو میچز میں شکست سے دو چار ہوئی ۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں پہلے مرحلے میں دو بار آمنے سامنے ہوئیں جس میں سرفراز الیون نے کلین سوئپ کیا۔