عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

پیر 22 فروری 2016 14:45

عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ کے نام رہا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر اطالوی رائیڈر ونسنزو نیبالی کی برتری قائم ہے۔ عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ 119 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

رائیڈرز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے خوب پاتھ پاوٴں چلائے۔ ناروے کے ایڈولڈ بوسن ہیگن نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 5 منٹ 32 سیکنڈز میں طے کر کے حریفوں پر فتح کی دھاک بٹھائی ، بیلجئم کے رائیڈر گریگ وین ایورمیٹ کی دوسری پوزیشن رہی۔ اٹلی کے مارکو کینولا تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر اطالوی سائیکلسٹ ونسنزو نیبالی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔