کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیل ویگنر کے باؤنسر نے سٹیو سمتھ کو چاروں شانے چت کردیا

پیر 22 فروری 2016 14:44

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیل ویگنر کے باؤنسر نے سٹیو سمتھ کو چاروں شانے چت ..

کرائسٹ چرچ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) نیل ویگنر کے تباہ کن باؤنسر نے سٹیو سمتھ کو زمین بوس کردیا، کھلاڑیوں اور تماشائی کینگرو کپتان کی حالت دیکھ کر پریشان ہوئے تاہم جب وہ چند منٹ بعد پاؤں پر کھڑے ہوئے تو سب نے سکھ کا سانس لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو شارٹ پچ بال کرائی جو ان کے ہیلمٹ پر اس زور سے لگا کہ وہ نیچے گر گئے، ان کی یہ حالت دیکھ کر کھلاڑیوں اور شائقین کو فلپ ہیوگز کی المناک موت یاد آنے لگی اور کیوی فیلڈرز فوری طور پر سمتھ کی جانب لپکے جبکہ میڈیکل سٹاف بھی انہیں طبی امداد دینے فیلڈ میں آگیا تاہم تھوڑی دیر بعد سمتھ نے آنکھیں کھول دیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ۔

طبی امداد ملنے کے بعد سمتھ نے اپنی بلے بازی جاری رکھی اور 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کیوی پیسر نیل ویگنر کا کہنا تھا کہ سمتھ کی حالت دیکھ کر وہ بھی پریشان ہوگئے تھے کیوں کوئی باولر جان بوجھ کر کسی کے سر کو نشانہ نہیں بناتا تاہم ایک کھلاڑی حیثیت سے وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے سب کچھ کرنے کے تیار ہیں اور شارٹ پچ بالز کروانا جاری رکھیں گے ۔