جرمن فٹ بال لیگ ، بائر لیور کیوزن کے منیجر اور ریفری میں بدمزگی

پیر 22 فروری 2016 14:44

جرمن فٹ بال لیگ ، بائر لیور کیوزن کے منیجر اور ریفری میں بدمزگی

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) فٹ بالر پی ری ایمرک کے قیمتی گول نے جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ کو بائر لیور کیوزن کیخلاف فتح دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں جاری پریمیئر فٹ بال لیگ بنڈیزلیگا سیزن میں دونوں کلبوں کے درمیان کانٹے دار میچ دیکھنے کو ملا اور دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

بالآخر دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں بورشیا ڈورٹمنڈ کے فرانسیسی نڑاد فٹ بالر پیری ایمرک نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو فتح دلادی ۔

میچ کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب میچ ریفری فی لکس زوائر نے ہارنے والی ٹیم بائر لیور کوزن کے ہیڈ کوچ روجر شی مٹ کو فیلڈ کی حدود سے واپس سٹینڈز کی طرف جانے کو کہا مگر انہوں نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ روجر فیلڈ کی حدود کے اندر کھڑے ہو کر گول کیخلاف مسلسل احتجاج کرتے رہے جس پر میچ ریفری کو مجبوراً کچھ وقت کیلئے کھیل روکنا پڑا۔ کوچ روجر شی مٹ کا موقف تھا کہ پیری ایمرک کا گول محض فاؤل تھا۔