ہم اپنے عہدے کی صدق ِ دل سے پاسداری کریں گے،صدر بار ایسوسی ایشن کمالیہ رائے نیا زاحمد خاں

پیر 22 فروری 2016 14:41

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) صدر بار ایسوسی ایشن کمالیہ رائے نیا زاحمد خاں نے کہاہے کہ ہم اپنے عہدے کی صدق ِ دل سے پاسداری کریں گے اورعوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے میں اور میرے رفقاء کمالیہ بار کے وقار میں مزید اضافہ کیلئے پوری تندہی سے محنت کریں گے کمالیہ بار پنجاب بھر کی کونسلوں میں ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار اوربنچ میں ہم آہنگی کا فروغ ہمار ا مشن ہوگا۔ پولیس اور با ر کے درمیان معاملات کو مزید بہتر بنانے، غریب اور مستحق سائیلین کو انصاف کی فراہمی سہل بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہمار ا مطمع نظر ہوگا۔اور اصولوں پر کار بند رہیں گے بار کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مزید مضبوط مستحکم بنانے او روکلاء کی ویلفیئر ہمارا مشن ہوگا

متعلقہ عنوان :