عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں‘ ڈی ایس پی رانا خالد رشید

پیر 22 فروری 2016 14:41

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ڈی ایس پی کمالیہ رانا خالد رشید نے کہاہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس فورس سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ ملازمان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل کمالیہ کے مختلف تھانوں کی انسپیکشن کے دوران ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کا بنیادی عنصر ہمارا رویہ ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں تاکہ تھانہ کلچر کی تبدیلی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ کرپٹ پولیس افسران اپنا قبلہ درست کریں۔کرپشن کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ جرائم میں کمی کے ساتھ ساتھ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ ایس ایچ او صاحبان تھانوں میں صفائی ،ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور ریکارڈ کی تکمیل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :