پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کے باعث دو دھڑے بننے کے بعد تیسرا امیدوار بھی چےئر مین شپ کیلئے میدان میں آ گیا

پیر 22 فروری 2016 14:41

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کے باعث دو دھڑے بننے کے بعد تیسرا امیدوار بھی چےئر مین شپ کیلئے میدان میں آ گیا۔ اختلافات نے کارکنان کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ گروپ بندی کے باعث میونسپل کمیٹی کمالیہ کی چےئر مین شپ خطرے میں پڑتی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے کونسلرز بھی ن لیگ کے اختلافات سے فائدہ اٹھانے کیلئے پوری طرح تیار بیٹھے ہیں۔

کمالیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت پچھلے کچھ عرصہ سے اختلافات کا شکار نظر آرہی ہے۔ اس دوران ایک مرتبہ صلح بھی ہوئے لیکن پھر چند دنوں کے بعد دوبارہ اختلافات پیدا ہو گئے، ایم این اے اور ایم پی اے نے میونسپل کمیٹی کمالیہ کی چےئر مین شپ کیلئے اپنے الگ الگ امیدواران دے رکھے ہیں، جس سے کمالیہ میں مسلم لیگ (ن) اکثریت میں ہونے کے باوجود ابھی تک دو حصوں میں بٹی نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

اور جس سے ان کی کمزور پوزیشن ثابت ہورہی ہے۔ گذشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) سے ہی تعلق رکھنے والے نو منتخب کونسلر و سابق چیئر مین بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب نے طویل خاموشی کے بعد اب آ کر اپنے آپ کو بھی میونسپل کمیٹی کمالیہ کی چےئر مین شپ کیلئے امیدوار ظاہر کر دیا ہے۔ جس سے کارکنان شدید پریشانی میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔ ایسے حالات میں کمالیہ میں مسلم لیگ (ن) تین حصوں میں تقسیم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پارٹی کی ہائی کمان کی جانب سے دونوں گروپوں میں اختلافات کو ختم کروانے کیلئے کاوشیں نہیں کی گئی ہیں ، ایسے حالات میں پاکستان تھریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے کونسلرز بھی پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے تیار بیٹے ہوئے ہیں اور ابھی تک دونوں گروپوں سے ان کے معاملات چل رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ کنفرم نہیں

متعلقہ عنوان :