حالات کچھ بھی ہوں کمالیہ کی عوام کی ترقی اور خوشحال کی لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں رہیں گے،ملک امجد یعقوب

پیر 22 فروری 2016 14:38

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) سابق چےئر مین بلدیہ کمالیہ امیدار برائے چےئر مین میونسپل کمیٹی کمالیہ ملک امجد یعقوب نے کہا ہے کہ حالات کچھ بھی ہوں کمالیہ کی عوام کی ترقی اور خوشحال کی لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں رہیں گے۔ ہمارا ماضی بے داغ ہے آئندہ بھی عوامی امنگوں پر اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے خدا نے عزت سے نوازا تو سابق روایات کے مطابق کمالیہ شہر کی عوام کی بے لوث خدمت کروں گا۔

ہمارے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ اس لیے وہ میرے خلاف جھوٹی بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ملک امجد یعقوب گروپ کمالیہ کے کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک امجد یعقوب گروپ کو کمالیہ شہر کے 34وارڈوں میں متحرک کرنے کے لیے گروپ کی یونٹ سازی کا کام کا آغاز چند دنوں تک کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں رابطوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں آج تک ایک پیسہ کی کرپشن نہیں کی ، خدا کے فضل و کرم سے ہمارا ماضی بے داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں کمالیہ کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔ مگر عوام سے دھوکہ فریب نہیں کر سکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ چےئر مین شپ کمالیہ کیلئے میرے میدان میں اترنے کے بعد مخالفین کی نیندیں ار چکی ہیں۔

اور میرے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ میں نے آج تک کسی سے کوئی دھوکہ فریب نہیں کیا۔ ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، اصولوں کی سیاست کی وجہ سے آج کمالیہ شہر کے عوام کے دلوں میں زندہ ہوں۔ خدا نے عزت سے نوازا تو سابق روایات کی طرح اپنے شہر کی عوام کی بے لوث خدمت کروں گا کل بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کارکن تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں، اور اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں۔

میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہم کسی دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کے قائل ہیں، مذاکرات ہونے چاہیں ، مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ایم این اے میاں اسد الرحمن کے حوالے سے کہا کہ میاں اسد الرحمن ایم این اے ہمارے بزرگ ہیں میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں ۔

میرا ان سے ذاتی کوئی اختلاف نہیں ہے اگر کچھ ہے تو وہ سیاسی طور پر اصولوں پر مبنی ہے۔ اس پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ سیاست میں کوئی حرف آخر چیز نہیں ہوتی۔ تقریب سے سابق چےئر مین مارکیٹ کمیٹی سردار محمد رفیق گجر ، پیر محمد یوسف بخاری ، رانا محمد اشرف، چوہدری منیر احمد کمبوہ ، غلام عباس ڈوگر سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔