کراچی ، نامعلوم افراد کا نارتھ ناظم آبادکے رہائشی کے گھر پر دھاوا

پیر 22 فروری 2016 14:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادکے رہائشی مقیم عبدالوہاب کے گھرمیں چندمسلح نامعلوم افراد نے دھاوابول دیا ،اس کے گھرمیں موجود تمام سامان تصاویراپنے ساتھ لے گئے ،مسلح افراد نے اپنے آپ کوایک ایجنسی کے اہلکار ظاہر کیا،ناتھ ناظم آباد کے رہائشی عبدالغفار کے گھرپردھاوابول دیا ،اوراس کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز تھانہ نارتھ ناظم آباد میں ان کے بھائی عبدالغفار نے باقائدہ متعلقہ تھانہ نارتھ ناظم آباد میں باقائدہ ایک رپورٹ درج کروائی ،کہ اس کابھائی چونکہ ملک سے باہرہے ،لیکن کچھ لوگ جواپنے آپ کوسرکاری اہلکار ظاہرکرتے ہیں،انہیں دھوس اوردھمکی کے ذریعے کچھ تحریری بیانات پر دستخظ کروانا چاہتے ہیں،اس کے انکار پروہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے لہذاان کوتحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :