نیب کا ڈاکٹرعاصم کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا اعلان‘ احتساب عدالت میں کرپشن ، منی لانڈرنگ ، غیر قانونی الاٹمنٹ اور کمیشن لینے کے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی
میاں محمد ندیم پیر 22 فروری 2016 14:34
کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22فروری۔2016ء) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ، منی لانڈرنگ ، غیر قانونی الاٹمنٹ اور کمیشن لینے کے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی ، احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ، منی لانڈرنگ ، غیر قانونی الاٹمنٹ اور کمیشن لینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب حکام ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سیکورٹی میں عدالت لائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کی والدہ اور بہن بھی عدالت میں موجود تھیں۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے کمر کا آپریشن عدالتی احکامات کے باوجود نہیں کرایا جا رہا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے کمر کی سرجری کروائی جائَے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بورڈ کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔(جاری ہے)
نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل کرنا جیل انتظامیہ کا کام ہے۔
ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دو یا تین دن میں ریفرنس فائل کریں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ بروقت ریفرنس دائر کریں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمارے پاس 29 فروری تک کا وقت ہے تاہم عدالت نے حکم دیا کہ ریفرنس 26 فروری سے قبل داخل کردیا جائے ، بعد میں عدالت نے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.