پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی، واقعہ کی تحقیق میں پیش رفت تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران ہو سکتی ہیں ، مشیر خارجہ سر تاج عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 14:33

پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر قانونی پیچیدگیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء): مشیر خارجہ سر تاج عزیز کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنامشکل فیصلہ نہیں تھا ، پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی جبکہ اس معاملے پر تفتیشی ٹیم بنانے میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث ہی تاخیر کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرحد پار جرم کی تفتیش اور تحقیقات میں قانونی پیچیدگیاں ہوتی ہی ہیں کیونکہ سرحد پار جرم کے شواہد اور مقام کی تفصیل نہیں ہوتی ۔ تفتیش میں پیش رفت کے لیے ہمیں مزید شواہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلی فون نمبرز کی بنیاد پر کسی کا نا م ایف آئی آر میں درج نہیں کیا جا سکتا۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پٹھانکوٹ واقعہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیق میں پیش رفت تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران ہو سکتی ہیں جس میں ممکنہ طور پر ذمہ داران کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔