پاکستان سپرلیگ ،بیٹسمینوں نے مجموعی طورپر 1 سنچری اور32نصف سنچریاں بنائیں

پیر 22 فروری 2016 14:31

پاکستان سپرلیگ ،بیٹسمینوں نے مجموعی طورپر 1 سنچری اور32نصف سنچریاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) پہلی پاکستان سپرلیگ میں بیٹسمینوں نے مجموعی طورپرایک سنچری اور32نصف سنچریاں بنانے کااعزازحاصل کیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی واحدسنچری بنانے کااعزازاسلام آبادیونائیٹڈکے شرجیل خان کے پاس ہے انہوں نے پشاورزلمی کے خلاف117رنزبنائے۔جبکہ سب سے زیادہ 4نصف سنچریاں لاہورقلندرکے عمراکمل نے بنائیں۔دوسرے نمبرپرپشاورزلمی کے تمیم اقبال اورلاہورقلندرکے کیمرون ڈیلپورٹ نے3،3،تیسرے نمبرپرکراچی کنگزکے روی بوپاران،لاہورقلندرکے بریڈہیڈن اوراسلام آبادیونائیٹڈکے شرجیل خان نے2،2نصف سنچریاں بنائیں۔

متعلقہ عنوان :