ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی کی پی ایس ایل میں انتہائی ناقص کارکردگی

پیر 22 فروری 2016 14:11

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی کی پی ایس ایل میں انتہائی ناقص کارکردگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘ 10میچوں میں صرف 87رنز بنائے جبکہ 234رنز دے کر 10وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے مقرر کردہ کپتان پی ایس ایل میں انتہائی ناکام رہے ۔ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں دس میچز میں صرف 87رنز سکور کئے جبکہ باؤلنگ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے‘ دس میچز میں شاہد آفریدی نے 234رنز دے کر محض 10وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :