بیسٹ وے سیمنٹ کے منافع میں 45.5 فیصد اضافہ

پیر 22 فروری 2016 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) سال 2015ء کی دوسری ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ کے منافع میں 45.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دوسری ششماہی کیلئے کمپنی کے اکاوٴنٹینٹس کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق سال 2015ء کے آخری چھ مہینوں کے دوران کمپنی کو 21ارب 10کروڑ روپے نفع حاصل ہوا ہے جبکہ اس سے قبل کمپنی کو 14ارب 50کروڑ روپے کا نفع حاصل ہواتھا۔ اسطرح گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ میں کمپنی کے نفع میں 45فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جسکی بنیادی وجہ کمپنی کی اندرون ملک فروخت کے حجم اور قبل از ٹیکس نفع میں ہونے والا اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :