دہشت گرد ہوں نہ کبھی پاکستان کا سفر کیا ، طالب علم عمر خالد

پیر 22 فروری 2016 13:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) بھارتی حکو مت کی جا نب سے جوہر لا ل نہرو یو نیو رسٹی کے دہشتگرد قرار دئیے گئے ایک طالب علم عمر خالد نے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نہیں ہے اور نہ ہی کبھی پاکستان کا سفر کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کے کیمپس میں ایڈمیشن بلاک کے سامنے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے عمر جو کہ جے این یو میں ملک مخالف نعرے بلند کرنے والے چھ طلباء میں سے ایک ہے نے کہا کہ بی جے پی کوجے این یو کے کیمپس کو ٹارگٹ بنانے پر معذرت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میں نہ تو دہشت گرد ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی پاکستان کا سفر کیا بلکہ میرے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں

متعلقہ عنوان :