وزیراعظم محمدنوازشریف 25فروری کو ایک روزہ دورے پر مظفرآباد جائیں گے

پیر 22 فروری 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف 25فروری کو ایک روزہ دورے پر مظفرآباد جائیں گے جہاں نیشنل ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کے اجراء کا افتتاح کریں گے اور عمائدین سے خطا ب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اورپولیس اور دیگر سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ آزاد کشمیر بھر سے پولیس کی اضافی نفری کو مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید ، وزیرمملکت برائے صحت سائر افضل تارڑ ، معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر حکام بھی جائیں گے

متعلقہ عنوان :