فیصل آباد ، ریلوے لائن عبور کرتا ہوا شخص ٹرین کی ٹکر سے جا ں بحق

پیر 22 فروری 2016 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) جلد بازی میں ریلوے لائن عبور کرتا ہوا شخص تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گیا‘ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گیا۔ آن لائن کے مطابق عباس ولد شیرخاں قوم رحمانی چک اوڈھا 293 ر۔

(جاری ہے)

ب کے نزدیک تیزی کے ساتھ ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ جلد بازی میں مخالف سمت سے آنے والی ٹرین کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند لمحوں بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش مارچری یونٹ میں منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :