آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں مزید 6میچوں کا فیصلہ

پیر 22 فروری 2016 13:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتمام ٹیلی نار موبائل کمپنی کے تعاون سے نواب شاہ میونسپل اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی میں مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں پاک اسپورٹس نے مد مقابل عرفان شہید مستونگ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔

دوسرے میچ میں سریاب گرین کوئٹہ نے حبیب الیون ٹنڈوالہ یار کو 2-0سے ڈھیر کردیا ،فاتح ٹیم کے وزیر خان اور سہیل نے گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں اے کے ایف سی کوئٹہ نے مد مقابل مضبوط حریف کلاکوٹ یونین کراچی کو 2-0سے ہرا دیا اے کے ایف سی کوئٹہ کی جانب سے شیر گل اور رستم خان نے گول کئے ۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں کوئٹہ ہزارہ کلب نے غریب شاہ یونین کراچی کو 1-0سے شکست دیدی علی رضا نے فیصلہ کن گول کیا ۔

پانچویں میچ میں سریاب گرین نے کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں حب شاہین ،حب چوکی کو 1-0سے شکست دیدی وزیر خان نے فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔چھٹے میچ میں الشہباز کلب نواب شاہ نے بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ کو 1-0سے ڈھیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ستار بادانی ۔جہانگیرخان ،نصیر عمر بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر راؤنعیم بلو اور میڈیا کوارڈینٹر اسحاق عثمان تھے ۔