کارکے رینٹل پاور کیس، نیب کی سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

پیر 22 فروری 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) احتساب عدالت نے کارکے رینٹل پاور کیس میں نیب کی طرف سے سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 29فروری تک ملتوی کردی‘ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنیٰ کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ پیر کو احتساب عدالت میں کارکے رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب نے ملزم راجہ بابر ذوالقرنین اور سابق سی ای او انور بروہی کو احتساب عدالت کے جج نثار بیگ کے روبرو پیش کیا ۔ نیب نے احتساب عدالت سے سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرانے کیلئے مہلت کی درخواست کی ۔ نیب کی طرف سے کہا گیا کہ مزید تفتیش کے بعد سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرادیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29فروری تک ملتوی کردی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ واضح رہے کہ مقدمے میں مجموعی طور پر 28افراد پر کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :