پیپلز پارٹی کی تنقید چور کی داڑھی میں تنکے کے مترادف ہے، اداروں پر بے جا تنقید نہ کی جائے،مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،نیب سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،نیب اسی طرح کام کر رہا ہے جیسے مشرف نے بنایا

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 فروری 2016 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،نیب کا ادارہ اب بھی اسی طرح کام کر رہا ہے جیسا پرویز مشرف نے بنایا،نیب میں بہتری ہونی چاہیے۔وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب اپنا کام خوس اسلوبی سے کر رہا ہے لیکن مزید بہتری کی ضرورت ہے، اداروں پر بے جا تنقید نہ کی جائے،مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنقید چور کی داڑھی میں تنکے کے مترادف ہے،میگا پراجیکٹس کا تعلق جس مرضی جماعت سے بھی ہو، احتساب ہونا چاہیے، اگر رانا مشہود سے متعلق کوئی بات ہے تو سامنے آ جائے گی، پیپلز پارٹی کی تنقید سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،نیب کا ادارہ اب بھی اسی طرح کام کر رہا ہے،جیسا پرویز مشرف نے بنایا،نیب میں بہتری ہونی چاہیے۔