پہلی پاک بحریہ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 26 فروری سے شروع ہو گی
پیر 22 فروری 2016 13:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاک بحریہ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 26 فروری سے نیوی فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سینٹر، کارساز میں شروع ہو گی۔
(جاری ہے)
کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، جونیئر انڈر 17 سنگلز، انڈر 15 سنگلز، انڈر 13، انڈر 11، انڈر 9 سنگلز، انٹرکالجیٹ سنگلز برائے بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے ہوں گے۔
ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 فروری تک اپنی انٹریز مبلغ 500 روپے سرور حسین کے پاس جمع کرا دیں۔ خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر اور سرور حسین سیکرٹری اور میڈیا کو آرڈینیٹر، گلزار فیروز نائب صدر، لیفٹیننٹ کمانڈر ارشد اور لیفٹیننٹ کمانڈر اعوان کو آرڈینیٹرز ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.