اٹک خورد‘چھٹے آل پاکستان ویلنٹائنز ڈے فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء ‘یوتھ کرکٹ کلب نے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا

پیر 22 فروری 2016 13:17

اٹک خورد‘چھٹے آل پاکستان ویلنٹائنز ڈے فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء ..

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) چھٹے آل پاکستان ویلنٹائنز ڈے فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے فائنل میچ میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا ہے ، ٹورنامنٹ کافائنل میچ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک اور اس کی روائتی حریف ٹیم الاٹک کرکٹ الیون اٹک کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اٹک میں کھیلا گیا ، جس میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم اپنی راوئتی حریف ٹیم الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کو 76رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کرکے اپنی کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا شاندار طریقے سے کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی ہے ،فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سرپرست اعلیٰ دین فاؤنڈیشن و صوبائی رہنماء مسلم لیگ(ن) طارق دین تھے، جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، اس ،موقع پرصدریوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک ظہیر احمد،چیف پیٹرن خالد جمیل ،پیٹرن ملک محمد راشد ،نائب صدر شمشاد حسین اعوان ،ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ،چےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان ،حال ہی میں مسلسل 10ویں مرتبہ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے بلامقابلہ چےئرمین منتخب ہونے والے سابق صدر و سابق جنرل سیکرٹری ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی سنےئر صحافی ندیم رضا خان کے علاوہ شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،چھٹے آل پاکستان ویلنٹائنز ڈے فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ2016ء کے فائنل میچ کی خاص بات یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر23کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے معروف اوپننگ بیٹسمین امیر دانش خان نیازی اور مایہ ناز آل راؤنڈر معظم حسین نے دھواں دار اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے بانی و کپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی نے بھی بہترین اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی ہے جبکہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے بھی ان کے معروف بلے بازوں کپتان میاں خرم اور مڈل آرڈر بلے باز سید سمیع نے بھی دھواں دار اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے،اس کے علاوہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر23کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عاصم نے اپنی ٹیم کی جانب سے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتار بیٹنگ کرنے کے علاوہ عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ بھی کیا ہے،تفصیلات کے مطا بق چھٹے آل پاکستان ویلنٹائنز ڈے فلڈلائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے فائنل میچ میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے بانی و کپتان طاہر محمود مودی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ30اوورز میں 8.43کی اوسط سے 6وکٹوں کے نقصان پر253رنز بنا کر الاٹک کرکٹ الیون اٹک کے لیے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا، جس میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر23کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے معروف اوپننگ بیٹسمین امیر دانش خان نیازی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف57گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے113رنز بنا کر شاندار سنچری سکور کی جس میں انہوں نے7بلند وبالا چھکے اور گراؤنڈ کے چاروں طرف12چوکے بھی لگائے ہیں ،اس کے علاوہ مایہ ناز آل راؤنڈر معظم حسین نے صرف28گیندوں پر شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے53رنز ،امجد خان نے37،نوید احمد نے28اور بانی و کپتان طاہر محمود مودی نے10رنز بنائے جبکہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے ضلع اٹک کی انڈر23 کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عاصم نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3وکٹیں حاصل کیں ،اس کے علاوہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کے کپتان میاں خرم نے2وکٹیں اور موسیٰ نے 1وکٹ حاصل کی ہے ،جواب میں الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم 254رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی اور الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی پوری ٹیم 25اوورز میں177رنز بنا کر پوولین لوٹ گئی ،جس میں الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کی جانب سے کپتان میاں خرم نے صرف29گیندوں پر شاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے55رنز بنائے ،اس کے علاوہ الاٹک کرکٹ الیون اٹک کی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سید سمیع نے44رنز ،شیخ طاہر نے30رنز ،احمد شاد نے25رنز اور موسیٰ نے14رنز بنائے ہیں جبکہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کی جانب سے بانی و کپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی نے بھی بہترین اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6اوورز میں سے4اوورز میڈن کروائے اور صرف15رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں ہیں ،اس کے علاوہ توحید عباس ارمانی نے3وکٹیں اور ضلع اٹک کی انڈر19ٹیم کے آف سپن باؤلر نعمان صفدر عرف مانی نے 2وکٹیں حاصل کیں ہیں ، اس طرح چھٹے آل پاکستان ویلنٹائنز ڈے فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ2016ء کا یہ فائنل میچ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم نے76رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کر کے اپنی کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا شاندار طریقے سے کامیاب دفاع کیاہے ،فائنل میچ میں ضلع اٹک کی انڈر23کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے معروف اوپننگ بیٹسمین امیر دانش خان کو شاندار ناقابل شکست سنچری سکور کر نے اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے بانی وکپتان شہرہ آفاق سپر سٹار سپن باؤلر طاہر محمود مودی کوشاندار5وکٹیں حاصل کرنے پر مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، فائنل میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سرپرست اعلیٰ دین فاؤنڈیشن و ضلعی رہنماء مسلم لیگ(ن) طارق دین نے سٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں انسان میں برداشت کا مادہ پیدا کرتی ہیں، اس سے بہترین شہری پروان چڑھتے ہیں اور معاشرہ برائیوں سے پاک ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی6تحصیلوں میں کسی طرح بھی کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے ہر سطح پر ہمارا تعاون جاری رہے گا ،صدریوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈاٹک ملک ظہیر احمدنے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کے منتظمین اور جیتنے والی ٹیم کے ساتھ ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،، تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی طارق دین نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے ہیں جبکہ مہمان خصوصی طار ق دین نے ٹورنامنٹ کے بہترین اور کامیاب انعقاد پر چیف آرگنائزر ملک نوید کو 25ہزار روپے ،وِ نر ٹیم کو10ہزار روپے ،رَنر اَپ ٹیم کو5ہزار روپے ، فائنل کے مین آف دی میچ کو3ہزارروپے، ٹورنامنٹ کے کمنٹیٹرز طلحہ جمشید اور چوہدری رشید کو2,2ہزارروپے کے نقد انعامات سے نوازا ،چھٹے آل پاکستان ویلنٹائنز ڈے فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ2016ء کو اٹک کے10ہزار تماشائیوں نے دیکھا اورہر اچھے سٹروک اور اچھی باؤلنگ پر کھلاڑیوں کو خوب داد دیتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے-

متعلقہ عنوان :