نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کرائسٹ چرچ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پیر 22 فروری 2016 12:42

کرائسٹ چرچ ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کرائسٹ چرچ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم جو برنز اور سٹیون سمتھ کی شاندار سنچریوں اور ووجز کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 370 رنز کے جواب میں 505 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جو برنز 170، سٹیون سمتھ 138 اور ایڈم ووجز 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں کیویز نے دوسرے اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 121 بنالئے اور اسکو آسٹریلیا کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 14 رنز کی ضرورت تھی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیل واگنر نے 6، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ کورے اینڈرسن اور کین ولیمسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 363 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ووجز 2 اور نیتھن لیون 4 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ نیتھن لیون گزشتہ روز کے سکور میں محض 29 رنز کا اضافہ کرسکے اور 33 رنز بناکر کین ولیمسن کی گیند پر برینڈن میک کلم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ووجز اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 60 رنز بناکر واگنر کی گیند پر لاتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، مارش ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 18 رنز بناکر واگنر کی گیند پر نیکولس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، پیٹنسن محض ایک رن بناکر اینڈرسن کی گیند پرٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، پیٹر نیول 13 رنز بناکر واگنر کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ہازلیووڈ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر واگنر کی گیند پر برینڈن میکولم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

برڈ چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیل واگنر نے 6، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ کورے اینڈرسن اور کین ولیمسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز لاتھم اور مارٹن گپٹل نے کیا۔ مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے پیٹنسن کی گیند پر نیول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لاتھم دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 39 رنز بناکر پیٹنسن کی گیند پر نیول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نیکولس تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر پیٹنسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کیویز قائد برینڈن میکولم 25 رنز بناکر ہازلیووڈ کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک کیویز نے اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی اننگز کے سکور 505 رنز کے جواب میں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنالئے اور اسے آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 14 رنز کی ضرورت تھی۔ کین ولیمسن 45 اور کورے اینڈرسن 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹنسن نے تین جبکہ ہازلیووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :