سندھ میں کھجور کی پراسیسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت پلانٹ آئندہ سیزن تک کام شروع کر دے گا ، سالانہ 4 تا 5 ہزار ٹن کھجور کی پراسیسنگ ہو گی
پیر 22 فروری 2016 12:35
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) صوبہ سندھ میں کھجور کی پراسیسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکتداری کے تحت 250 ملین روپے کی سرمایہ کاری سے پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے جو آئندہ سیزن تک کام کا آغاز کر دے گا جبکہ پلانٹ سالانہ 4تا5ہزار ٹن کھجور کی پراسیسنگ کرے گا۔
(جاری ہے)
پاکستان میں کھجور کی پیداوار کے حوالے سے صوبہ سندھ کا نمایاں مقام ہے جہاں پر جولائی اور اگست میں کھجور کی برداشت کے بعد اس کو کھلے آسمان تلے خشک کیا جاتا ہے جس سے پیداوار کا نقصان ہوتا ہے جبکہ کھجور کی درجہ بندی اور پراسیسنگ کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے بھی پیداوار کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے ۔
جس سے نہ صرف کاشتکاروں کو نقصان ہوتا ہے بلکہ برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں۔ کھجور کی پیداوار اور برآمدات سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ صوبہ میں کھجور کی پراسیسنگ اور سٹوریج کی سہولتوں کی فراہمی اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے لاکھوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.