انگلش وویمنز کرکٹ ٹیم نے مردوں کا بدلہ لے لیا

پیر 22 فروری 2016 12:27

انگلش وویمنز کرکٹ ٹیم نے مردوں کا بدلہ لے لیا

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز جیت لی ہے۔سارہ ٹیلر نے 40 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ یہ ان کی تیسری نصف سنچری تھی۔ انگلینڈ کی پہلی تین وکٹیں جلد ہی گر گئیں لیکن اس کے بعد ٹیم نے مطلوبہ 132 رنز کا ہدف اس وقت پورا کر لیا جب کہ ابھی 27 گیند باقی تھے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے میچ کے دوسرے ہی اوور میں چھ سکور پر تین کھلاڑی آوٴٹ ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی آنیا شرب سول نے دو لگاتار گیندوں پر دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔لیکن اس کے بعد لیزلی لی نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 69 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہیں اور سکور کو چار وکٹوں کے نقصان پر 131 تک پہنچایا۔یہ مارچ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کی آخری سیریز تھی جو اس نے دو ایک سے جیت لی۔ اس کے بعد اب اس کا ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے 17 مارچ کو مقابلہ ہو گا۔سسکس کی وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیلر کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔انھوں نے اپنے 76 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2000 رنز مکمل کر لیے ہیں جبکہ ان کی 15 ویں نصف سنچری صرف 33 گیندوں پر مکمل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :