لوئرکرم ایجنسی، پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، اہم شدت پسندکمانڈر سمیت تین افراد ہلاک

پیر 22 فروری 2016 12:10

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) لوئرکرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں اہم شدت پسندکمانڈر سمیت تین افراد ہلاک 1زخمی ہو گیا ہے ۔جبکہ حملے میں3مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز امریکی جاسوس طیارے نے لوئر کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں مختلف مقامات پر تین گھر وں پر میزائل ہیں جس میں اہم کمانڈر سمیت 3افراد جاں بحق 1زخمی ہو گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں ایک شہری زد میں آٓکر زخمی ہوا ، کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک-افغان سرحد کے ساتھ لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شھیدانو ڈھنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون سے متعدد میزائل فائر کیے گئے .ڈرون حملے کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہو ئے، امریکی جاسوس طیارے کی نقل و حرکت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :