خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کی رہائشی صوفیہ سمیع اللہ بن گئی ، بے شمار چیلنجز کا سامنا
سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 11:46
چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء): خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی رہائشی صوفیہ سمیع اللہ بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 18 سالہ صوفیہ نے زندگی کا ابتدائی حصہ اپنے گھر کی چاردیواری میں گزارا۔ جس کے بعد صوفیہ لڑکا بن گئی اور اسے سمیع اللہ کے نام سے جانا جانے لگا ، سمیع اللہ نے بتایا کہ آپریشن سے قبل اسے کافی عرصہ سے جسم میں شدید درد اور تکلیف کی شکایت رہتی تھی۔
جس کے بعد مختلف ڈاکٹروں سے علاج کروانے پر سمیع اللہ کو بتا دیا گیا تھا کہ کہ اس کے جنس میں تبدیلی رونما ہورہی ہے، سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ’’میں اس بات سے کسی حد تک خوش تھا، لیکن مجھے آپریشن سے خوف محسوس ہو رہا تھا۔‘‘صوفیہ ایک مقامی مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔(جاری ہے)
ان کے معلم حافظ حامد اللہ نے کہا کہ وہ معمول کے مطابق بنات مدرسہ میں دوسری لڑکیوں کے ہمراہ دینی تعلیم حاصل کررہی تھی۔
تعلیم کے دوران صوفیہ کی بیس سہیلیاں تھیں، جس کے ساتھ اس کا اٹھنا بیٹھنا تھا۔ لیکن ایک پشتون معاشرے کا حصہ ہوتے ہوئے اب سمیع اللہ ان کے ساتھ مل نہیں سکتا، کیونکہ وہ تمام سہیلیوں کے لیے اب نامحرم ہوچکا ہے۔ دوسری جانب سمیع اللہ اور اس کا خاندان اگرچہ اس کے جنس تبدیل ہونے پر خوش ہیں، لیکن وہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ سمیع اللہ مستقبل میں کیا کرے گا؟ جبکہ سمیع اللہ اسکول میں داخلہ لینے اور تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمد ہے۔سمیع اللہ نے کہا کہ مجھے بہت شوق ہوتا تھا کہ میں بھی لڑکوں کی طرح پتنگ اڑاؤں، ''گذشتہ چار دنوں سے میں اپنے کزن کے ساتھ گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتا رہا ہوں، اگر میں ابھی تک صوفیہ ہوتا تو شاید ایسا نہ کرسکتا۔‘‘سینیئر سرجن ڈاکٹرمیاں توصیف الدین نے کہا کہ یہ ایک قدرتی تبدیلی ہوتی ہے اور ایسے میں لڑکیوں میں ہارمونز لیول اور حرکات و سکنات مردوں جیسی ہوتی ہے اور جنس کو تبدیل کرنے کے لیے ایک آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے، ’’ایسے افراد کی جنس تبدیل تو ہوجاتی ہے، لیکن تبدیل شدہ اعضاء قدرتی اعضاء کے مقابلے میں کمزور ہوتے ہیں۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں بہتری آسکتی ہے۔‘‘ لڑکا بننے کے بعد سمیع اللہ کو جہاں آزادی مل گئی وہیں متعدد چیلنجز کا بھی سامنا ہے، لڑکا بننے سے پہلے صوفیہ کی تمام دستاویزات اور کوائف خواتین کی لسٹ میں تھے، لیکن جنس تبدیلی کے بعد اب ان سب کو تبدیل کرنا بھی سمیع اللہ کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ تاہم ماہر قانون ایڈوکیٹ نہال تبسم کا کہنا ہے کہ ’’صوفیہ کی جنس کی تبدیلی قدرتی ہے اس لیے کوائف میں تبدیلی انسانی حقوق کے مطابق ہوگی۔ ڈاکٹر یا اسپتال کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کی مدد سے قومی شناختی کارڈ اور دیگر کوائف میں تبدیلی سمیع اللہ کا قانونی حق ہے۔‘‘ سمیع اللہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے، سمیع اللہ کے والد عزیز اللہ ایک ٹریکٹر ڈرائیور ہیں۔ آپریشن سے قبل سمیع اللہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی بہن تھا۔ سمیع اللہ کے والد عزیز اللہ کے مطابق، شروع ہی سے صوفیہ کے عادات اور حرکات مردانہ تھیں اور وہ منع کرنے کے باوجود گھر پر ہر قسم کے مشقت اور زور والے کام شوق سے کیا کرتی تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ غربت او افلاس کی وجہ سے وہ سمیع اللہ کا آپریشن بر وقت نہیں کروا سکے۔ لیکن بیٹی کی شدید درد اور تکلیف نے ان کو تین لاکھ روپے اُدھار لینے پر مجبور کردیا جس کے بعد صوفیہ کا آپریشن کروایا گیا جس سے صوفیہ لڑکی سے سمیع اللہ لڑکا بن گیا۔ سمیع اللہ کے والد کا کہنا ہے کہ ’’مجھے بے حد خوشی ہے کہ سمیع اللہ اب بیٹی کے بجائے میرا بڑا بیٹا ہے۔‘مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.