جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کو ایشیاء کپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 11:46

جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کو ایشیاء کپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کیے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میچ میں شاندار کاکردگی دکھانے والے شرجیل خان کو ایشیاء کپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ناک آؤٹ مقابلے میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے والے شرجیل خان کو ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اسلا م آباد یونائیٹڈ کے اوپنر نے شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کے خلاف 62گیندوں پر 12چوکوں اور 8چھکوں کی مددسے 117رنز سکور کیے تھے جس پر شاہد آفریدی نے شرجیل کو اس اننگز کا تحفہ دینے کی بات کی تھی ،ماہرین کرکٹ کی رائے 26سالہ اوپنر کے لیے یہ تحفہ ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی کے سکواڈ میں شمولیت ہوسکتا ہے ۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 24فروری کو ایشاء کپ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگی جہاں گرین شرٹس 27فروری کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کا سامنا کریں گے ۔