کوئٹہ،ایف سی کی کارروائی ، 5 مشتبہ ، 28 افغان باشندے گرفتار

پیر 22 فروری 2016 11:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 5 مشتبہ افراد اور 28 افغان باشندے گرفتار ، اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق فرنئٹیر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے گڑھ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3 ایس ایم جیز ، 7 رائفلیں اور موصلاتی آلات اور دیگر سامان قبضہ میں لیا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 28 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن کو مزید کو کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :