کراچی،سیہون جانے والی کار کو حادثہ ، تین افرادہلاک

پیر 22 فروری 2016 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) کراچی سے سیہون شریف جانے والی کار سپر ہائی وئے پر تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ڈرائیور ہلاک جبکہ بچوں کے ماں باپ بھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق کراچی سے سیہون شریف جانے والی کار تیز رفتاری کے سبب سپر ہائی وئے جکھرا چاڑھی پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے باٹم مسیحی اور جان مسیح ہلاک ہوگئے جبکہ ماں رخسانہ مسیحی اور باپ جاوید مسیحی اور ڈرائیور خالد شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایل ایم سی ہسپتال جامشورو اور بعد میں سول ہسپتال حیدر آباد منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تآب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور خالد بھی جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :