دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی معطلی ،بھارت جانے اور آنے والے مسافروں کے ویزوں میں توسیع کردی گئی

پیر 22 فروری 2016 11:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) پاکستان اوربھارت کیدرمیان دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی معطلی کے باعث جن مسافروں کے ویزوں کی مدت ختم ہو رہی تھی، ان کے لئے خوش خبری ہے کہ دونوں ممالک نے انہیں ویزوں میں توسیع دے دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کا حوالہ دیا گیا کہ دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی معطلی کے باعث جن مسافروں کو بھارتی ویزوں کی مدت ختم ہونیکی پریشانی کا سامناتھا،دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی بحالی تک ان کیویزوں میں توسیع تصور کی جائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں پھنسے ایسے مسافر،جن کے پاس پاکستانی ویزے ہیں،ان کے ویزوں کی مدت میں بھی توسیع کا فیصلہ کر لیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :