پاکستان سپر لیگ ،ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے شرجیل خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 00:57

پاکستان سپر لیگ ،ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے شرجیل خان کو قومی ٹیم ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکورکرنے والے شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ اسلا م آباد یونائیٹڈکیخلاف پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میں شکست کے بعد جب رمیز راجہ نے ان سے شرجیل خان کی اننگز کے بارے میں سوال کیا تو پہلے آفرید ی نے شرجیل کی اننگز کی تعریف کی اور پھر کہا کہ ” اسے اس اننگز کا انعام جلد ملے گا “۔

(جاری ہے)

آفرید ی کے ان جملوں سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کے 26 سالہ اوپننگ بلے باز کو ممکنہ طور پر خر م منظور کی جگہ ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں کیوں کہ انہوں نے رمیز راجہ کو انٹرویو دینے کے فوری یعد چیف سلیکٹر ہارون رشید سے بھی ملاقات کی جہاں یقینی طور پر شرجیل کی سلیکشن کامعاملہ زیر بحث آیا ہوگا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوپنر کو 16ویں کھلاڑی کے طور پر بھی ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ ،ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے شرجیل خان کو قومی ٹیم ..