Live Updates

دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ،یونین کونسل کوٹیگرام میں تحصیل کونسل کی نشست قومی وطن پارٹی لے اڑی،توصیف عمر 1814ووٹ کر کامیاب ،پی ٹی آئی کے امیدوار فیروزشاہ دوسرے نمبر آئے

اتوار 21 فروری 2016 23:11

چکدرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ،یونین کونسل کوٹیگرام میں تحصیل کونسل کی نشست قومی وطن پارٹی لے اڑی ،توصیف عمر 1814ووٹ کر کامیاب ،پی ٹی آئی کے امیدوار فیروزشاہ دوسرے نمبر آئے،دیر لوئر کی حکمراں جماعتوں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو شکست،تفصیلات کے مطابق 21فروری کوصوبے کے دیگراضلاع کی طرح دیر لوئر میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کوٹیگرام میں تحصیل کونسل کی نشست جوکہ قومی وطن پارٹی منتخب کونسلر محمد عمر کے قتل ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی پران کے فرزند توصیف عمر قومی وطن پارٹی جبکہ تحریک انصاف کے فیروزشاہ،جماعت اسلامی کے ظاہر شاہ، جمعیت علمائے اسلام کے الحاج زرنصیب خان،پیپلزپارٹی کے ہارون الرشید،عوامی نیشنل پارٹی کے سمیع اللہ اور مسلم لیگ نون کے گل منیر خان ایڈووکیٹ ان کے مدمقابل امیدوار تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی وطن پارٹی کے امیدوار توصیف عمر نے 1814ووٹ لے کرمیدان مارلیاہے جب کہ حکمراں جماعتوں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کوشکست کاسامنا کرناپڑاجماعت اسلامی کے امیدوار ظاہرشاہ994 ووٹ لے کر دوسرے، پی ٹی آئی کے امیدوار فیروزشاہ 879ووٹ لے کرتیسرے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار زرنصیب خان588 ووٹ لے کر چوتھے,عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارسمیع اللہ374 ووٹ لے کر پانچویں،پیپلزپارٹی کے امیدوارہارون الرشید152ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔ خواتین کونسلرز کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں یونین کونسل خادگزئی سے رحمت بی بی اوریونین کونسل خان پورمیں کامیاب کونسلرزقرار پائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات