Live Updates

خیبر پختونخوا اور وفاقی نیب میں بڑا فرق ہے ‘ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا ‘ وفاقی چیئرمین نیب کو وزیر اعظم نواز شریف اور خورشید شاہ نے مل کر تعینات کیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت

اتوار 21 فروری 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور وفاقی نیب میں بڑا فرق ہے ‘ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا ‘ وفاقی چیئرمین نیب کو وزیر اعظم نواز شریف اور خورشید شاہ نے مل کر تعینات کیا۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈی جی نیب اور احتساب کمیشن کے درمیان مسئلہ تھا نہ کہ صوبائی حکومت سے۔ اس لئے اعتراض کا کوئی سوال ہی نہیں بنتا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور وفاقی نیب میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوا زشریف اور خورشید شاہ نے مل کر چیئرمین نیب کو لگایا۔ انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک سمیت کسی کے خلاف کوئی کیس نہیں چل رہا۔ خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات