پہلے نیب کو دھمکیاں دی گئیں اب ناخن کاٹنے کی باتیں ہو رہی ہیں،( ن )لیگ کو کسی ادارے کا پاس نہیں ہے، یہ کسی سے بھی ٹکر انے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں،مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پہلے نیب کو دھمکیاں دی گئیں اب ناخن کاٹنے کی باتیں ہو رہی ہیں،( ن) لیگ کو کسی ادارے کا پاس نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو مشیر اطلاعات سندھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہوں یا پاک فوج کے کمانڈر انچیف ہوں ،(ن )لیگ کو کسی ادارے کا پاس نہیں ۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حقیقی طاقتور (ن) لیگ والے بن چکے ہیں ۔ پہلے نیب کو دھمکیاں دی گئیں اب ان کے ناخن کاٹنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ وفاقی حکومت کو کسی ادارے کا پاس نہیں ہے یہ کسی سے بھی ٹکر انے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :