موجودہ حکمران چوروں او ر ڈاکوؤں کے تر جمان بن چکے ہیں‘ تخت لاہور نیب کے شکنجے سے بچنے کیلئے نیب کو کمزرو کر نے کی منصوبہ بندی بنا رہا ہے‘ کر پشن اور دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں‘پاک افواج ملک کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کر پشن سے پاک کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ،سربراہ پاکستان عوامی تحر یک ڈاکٹر طاہر القادری کا انٹر ویو

اتوار 21 فروری 2016 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چوروں او ر ڈاکوؤ ں کے تر جمان بن چکے ہیں ‘ تخت لاہور نیب کے شکنجے سے بچنے کیلئے نیب کو کمزرو کر نے کی منصوبہ بندی بنا رہا ہے ‘پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر حکمرانوں کے ہاتھوں کو روکنا ہوگا ورنہ حکومتی جرائم میں اپوزیشن بھی برابر تصور سمجھی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاک افواج ملک کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کر پشن سے پاک کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں کیونکہ کر پشن اور دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں بلکہ دونوں ملک کیلئے ایک جیسی ہی خطر ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نیب کو کمزور کر نے کی سازشیں کر کے اصل میں ملک میں چوروں اور ڈاکو?ں کی تر جمان بن رہی ہے اور پوری قوم کے سامنے حکمرانوں کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لو ٹ مار بچانے کیلئے نیب کے خلاف کسی قسم کی سازش کی اجازت نہیں دی جاسکتی اپوزیشن جماعتوں کو بھی حکمرانوں کا راستہ روکنا ہوگا۔