ہمیں دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہو نا چاہیے ‘ملک میں ہر کر پٹ شخص کا آئین وقانون کے مطابق احتساب ہونا چاہیے ‘ لاہور لیٹریری فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے،سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 21 فروری 2016 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہو نا چاہیے ‘ملک میں ہر کر پٹ شخص کا آئین وقانون کے مطابق احتساب ہونا چاہیے۔لاہور لیٹریری فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے ادب سمیت دیگر شعبوں میں سر گر میاں کم ہوئیں لیکن لاہور میں لاہور لیٹریری فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے اور تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کر پشن کر نیوالے جہاں بھی ہوں انکا آئین وقانون کے مطابق احتساب ہو نا چاہیے تاکہ ملک کو کرپشن جیسے کینسر سے نجات دلا ئی جاسکے اور پاکستانی قوم بھی بلا تفر یق احتساب چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :