اسلام آباد پولیس نے فروری کے پہلے دوہفتوں کی رپورٹ جاری کردی

341ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2کروڑ22لاکھ 17ہزارروپے کا چھینا گیا اور چورہ شدہ ما ل مسروقہ بر آمدکیا

اتوار 21 فروری 2016 17:39

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) پولیس نے ماہ فروری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران جر ائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 341ملزمان کو گرفتار ان کے قبضہ سے 02کروڑ22لاکھ 17ہزارروپے کا چھینا گیا اور چورہ شدہ ما ل مسروقہ بر آمدکر لیا۔ 230مقدما ت کو یکسوکیا ،50اشتہا ری مجر مان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں،شہر یوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ایا ت پر وفا قی پولیس نے ماہ فروری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا رروائی کر تے ہو ئے 341ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈکیتی اور سر قہ با لجبر کے 35مقدما ت میں ملو ث 45ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 45لا کھ 30ہزارروپے کا چھینا گیا ما ل مسروقہ بر آمد کیا ہے ، نقب زنی اور چوری کے مقدما ت میں ملو ث 32ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 36لا کھ85ہزارروپے کا مال مسروقہ بر آمد کیا گیا ،47لا کھ روپے کی 06چوری شدہ اور ٹمپر ڈ گا ڑ یا ں ضلع غیر کی بر آمد کیں ہیں دو کا ریں اور ایک مو ٹر سائیکل ضلع اسلام آ با د سے چوری شدہ بر آمد کیا گیا ہے۔

اسلام آ باد پولیس نے نا جا ئز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 22ملزمان سے 21پسٹلز،ایک گن اور 83روند بر آمد کیے ہیں۔ منشیا ت میں ملو ث 30ملزمان سے 6کلو 445گر ام چرس ، 660گر ام ہیروئن اور 272بو تلیں شراب بر آمد کی ہے۔09عادی مجرمان ، 234آ وارہ گر دوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔149 لو گو ں کو اندیشہ نقص امن کے تحت پا بند ضما نت کر وایا گیا،33قما ربا زوں اور 32بھکا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا ،دیگر مقدما ت میں 132ملزمان سے 48لا کھ22ہزارروپے کی بر آمد گی گئی،اس عرصے کے دوران پولیس نے 851درخو استو ں اور دیگر ریفرنسزکو یکسوکیا ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ تمام پولیس افسران شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا رلا ئیں،جر ائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کا رروائی کر یں ، پٹرو لنگ کو مثبت بنا تے ہو ئے جر ائم پیشہ افراد پر کڑ ی نظر رکھیں زیر تفتیش مقدما ت کو میر ٹ پر یکسو کر یں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :