علماء قوم کے وارث رہنما ء وقائدین ہیں ،منبر ومحراب اورمدارس کے خلاف جاری سازشیں ناکام ہوں گی، فحاشی و عریانی مغربی ایجنڈا ہے ،اس ایجنڈے کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مساجد ومدارس اسلام کے قلعے ہیں،ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ اور ایمان کا تقاضہ ہے ،مغرب نے ہمیشہ شاتمین رسول ؐ کونہ صرف پناہ دی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی ، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا سب سے بڑا جھوٹ ہے ،موجودہ حالت میں پاکستان کی سب سے بڑی قوت علمائے کرام ودینی قوتیں ہیں ،مدارس پر پابندی سیکولر طبقے کا نعرہ ہے ،ہم اتحاد ویکجہتی سے اس مشن کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے ،منبرومحراب سے دین اسلام کے احیا کی باتیں مغرب کو اچھی نہیں لگتیں اس لیے وہ مساجد ومدارس پر پابندی چاہتا ہے،جماعت اسلامی کے امیر وسینیٹرسراج الحق کا مدرسہ دارالرشاد میں علمائے کرام کنونشن سے خطاب

اتوار 21 فروری 2016 17:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر وسینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ علماء قوم کے وارث رہنما ء وقائدین ہیں منبر ومحراب اورمدارس کے خلاف جاری سازشیں ناکام ہوں گی فحاشی و عریانی مغربی ایجنڈا ہے ،اس ایجنڈے کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مساجد ومدارس اسلام کے قلعے ہیں،ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ اور ایمان کا تقاضہ ہے ،مغرب نے ہمیشہ شاتمین رسول ؐ کونہ صرف پناہ دی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی ۔

دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا سب سے بڑا جھوٹ ہے موجودہ حالت میں پاکستان کی سب سے بڑی قوت علمائے کرام ودینی قوتیں ہیں ،مدارس پر پابندی سیکولر طبقے کا نعرہ ہے اورہم اتحاد ویکجہتی سے اس مشن کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

مساجد ومدارس کے خلاف جوکچھ ہورہا ہے وہ ہم سب کے لیے آزمائش ہے ،آج ہم باطل کوبے نقاب کررہے ہیں ،منبرومحراب سے دین اسلام کے احیا کی باتیں مغرب کو اچھی نہیں لگتیں اس لیے وہ مساجد ومدارس پر پابندی چاہتا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کوئٹہ مدرسہ دارالرشاد میں علمائے کرام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم وعالم دین ڈاکٹر عطاء الرحمان ودیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو غلامانہ پالیسیوں کوترک کرنا ہوگا ،فحاشی کا پرچار کرنے والے کسی صورت حیا کا کلچر عام نہیں کرسکتے ۔

افغانوں نے دنیا کے تین بڑی قوتوں کو جہاد کے ذریعے شکست دے دیا جہاد ،مدارس وشعائر اسلام کو بدنام کرنے والے رسواہوں گے بے لباس قوم کی نقالی پاکستانی میڈیا کوکسی طورزیب نہیں دیتی دہشت گردی کا اسلام سے تعلق جوڑ کر آئندہ نسلوں کو دین اسلام سے دورکرنے کی مغربی سازش ہے ،تمام دینی جماعتوں کو لادین قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔

مساجد ومدارس کے خلاف مہم کفر کا ایجنڈا ہے متحد ہوکر مقابلہ کریں گے ۔ امت مسلمہ کی یکجہتی مغرب اوراس کے حواریوں کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کردے گی اور اسلام غالب ہوکر رہے گا۔ دین وشریعت کا تحفظ علمائے کرام ہی جانتے ہیں ،مدارس ہمیشہ سے اسلام کے قلعے رہے ہیں جب تک ہماری گردنوں پر ہمارے سر سلامت ہیں اسلام کا تحفظ جاری رکھیں گے ۔ مغربی ویورپین ممالک اسلام پر حملہ آورہیں دین محمدیؐ کے خلاف سازشیں جاری ہیں ،علمائے کرام کا اتحاد واتفاق تمام ترسازشوں کو ناکام کریگا ۔ انسداد فحاشی وعریانی کے لیے ہرممکن کوششیں کریں گے ،میڈیا کوچاہیے کہ اپنا قبلہ درست کرے ۔

متعلقہ عنوان :