Live Updates

2018 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پشاور میں میٹروٹرین چلانے کا اعلان

لاہور کی میٹرو بس 50ار ب میں بنائی گئی ،کے پی کے میں 14ارب روپے میں میٹرو ٹرین چلے گی، دھاندلی کی بات نہیں چھوڑونگا ،این اے 122کا معاملہ سپریم کورٹ لے کر جائیں گئے،، حکومت کیخلاف انکوائری میں نیب کیساتھ ہیں پی ٹی آئی چیئرمین کی پشاور میں ابدرہ ریلوے ٹریک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیپشاور میں میٹروٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی میٹرو بس 50ار ب میں بنائی گئی تاہم کے پی کے میں 14ارب روپے میں میٹرو ٹرین چلے گی، دھاندلی کی بات نہیں چھوڑونگا این اے 122کا معاملہ سپریم کورٹ لے کر جائیں گئے،، حکومت کیخلاف انکوائری میں نیب کیساتھ ہیں۔

وہ اتوار کو پشاور میں ابدرہ ریلوے ٹریک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کیخلاف انکوائری میں نیب کیساتھ کھڑے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے،احتساب کے راستے ہیں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔دھاندلی کی بات نہیں چھوڑونگا ، علیم خان کا کیس سپریم کورٹ لیکر جائیں گے اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جاری اورنج لائن منصوبہ قرض لیکر بنایا گیا تاہم کے پی کے میں بننے والی بس سروس کو سبسڈی کی ضرورت نہیں ہو گی اور اس میں روزانہ دو الاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے پی کے حکومت کوناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے’’ حکومت اور وزارت ریلوے کے پی کے میں ریلوے ٹریک اور بس لین کی اجازت نہیں دے رہی‘‘ پشاور ریلوے ٹریک پانچ سال سے بند ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کاسب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کے پی کے حکومت فیل نہیں بلکہ وفاقی حکومت بدنام ہو گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات