سوئی نادرن ٹاسک فورس ٹیم کا” 1450” گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورککیخلا ف گرنیڈ آپریشن ،محکمے کو کڑورں روپے خسارہ سے بچالیا گیا”قانون کی بلا دستی“ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔”جی ایم میاں محمودضیاء احمد“

اتوار 21 فروری 2016 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں اور ڈیفالٹرز صارفین کے خلاف گرنیڈآپریشن جاری ہے،ماہ فروری کے ”15“دن میں ٹاسک فورس ٹیم نے غیر قانونی طریقے سے زیر زمین ”7 “بائی پاس اور 1450گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورک پکڑ لیا ہے جس کی وجہ سے محکمے کو ”10” کڑور روپے سے زائد ہرماہ خسارہ برداشت کرنا پررہا تھا،ٹاسک فورس نے درجنوں افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج اور بھاری جرمانے عائد کیے ہیں ۔

سوئی نادرن گیس لاہور کے ریجن آفس گلبرک کے جنرل مینجر محمود ضیاء احمد کی ہدایات پر چیف انجینئرعمران الطاف ساہی کی سربراہی میں ڈپٹی چیف انجینئرفاروق سیلم چوہدری ،ایگزیکٹو انجینئریوسف ذاکر،معین الحق علوی، ڈسٹری بیوٹرآفیسر شرافت علی سمیت ہمراہ ٹیم نے لاہور کے مختلف سینکروں مقامات پر چھاپے مار کرغیر قانونی طریقے سے زیر زمین ”7 “بائی پاس اور 1450 گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورک پکڑا لیا ہے جس کی وجہ سے ہر ماہ سوئی نادرن گیس کمپنی کو ”10 “کڑور روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ایم میاں محمود ضیاء احمد نے سوئی نادرن گیس میں جی ایم تعینات ہونے کے بعدلاہور ریجن میں ان کے احکامات پرسب سے زیادہ گیس چوروں اور ڈیفالٹرز صارفین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جس سے لائن لاسزاور یو ایف جی(UFG ) کی شرح میں6 فیصدسے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔سوئی نادرن گیس ریجن کے جی ایم میاں محمود ضیاء احمد نے آن لائن نیوز سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی شکایات پر، گیس پریسر بہتراور چوری کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس ٹیم نے لاہور کے سینکروں مقامات پرچھاپے مار کر ماہ فروری کے ”15“دن میں غیر قانونی طریقے سے زیر زمین ”7 “بائی پاس اور 1450 گھروں پر مشتمل گیس چوروں کانیٹ ورک پکڑا ہے جس سے گزشتہ سال کی نسبت گیس چوری، لائن لاسز، لو پریسر میں 6 فیصدسے زائد کمی واقع ہوئی ہے اور چھاپے مارنے سے پکڑے جانے والے گیس چوروں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کروانے کے ساتھ ساتھ ان صارفین پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑی ٹاسک فورس ٹیم کی کاروائی ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس ”منیر گارڈن سکیم“ میں زیر زمین بائی پاس سے 600 گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورک پکڑا ناہے موقع پر ہی ٹاسک فورس نے متعلقہ تھانہ ہنجروال میں ”مینر گارڈن سکیم “ مالک کے خلاف مقدد درج کر واکر ان کو ڈیرھ کڑور روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔اس کے علاوہ ”الرحیم گارڈن“ میں فیک پائپ لائن پکڑی جو 300 گھروں کوگیس سپلائی دے رہی تھی ان کے خلاف مقدد درج کر وا کر” 1“کڑور روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔

اسی طرح ”علی عالم گارڈن “جی ٹی روڈ میں غیر قانونی بائی پاس سے 250 گھروں پر مشیمل نیٹ ورک پکڑا ان کو 75 لاکھ روپے سے زائدجرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ مزید ”علی گارڈن “ہربنس پورہ میں 150گھروں پر مشتمل نیٹ ورک،پرانا کاہنہ میں50گھروں کو غیر قانونی گیس سپلائی دے جارہی تھی اور کھوکھر گاؤں بند روڈ پر 25 کھروں پر مشتمل نیٹ ورک کے ساتھ شاپر فیکٹری میں بھاری کھپت سے گیس چوری پکڑی گئی جن کے خلاف مقدمات کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گیے ہیں۔

ان کا مزید کہناہے کہ ٹاسک فورس ٹیم کی کاروائی کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت گیس چوری، لائن لاسز،کمپریسرصارفین ۔لوپریسراور یوایف جی(UFG ) کی شرح میں 6 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے جو سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے خوش آئند بات ہے جنرل مینجر میاں محمود ضیاء احمد نے کہا کہ ٹاسک فورس ٹیم کو گیس چوروں اور ڈیفالٹرز صارفین کے خلاف کاروائی کرنے میں کئی سیاسی اور بااثر افراد کا سامنا کرنا پرتا ہے لیکن کاروائی میں قانون کی بلادستی کو نظر انداز نہیں کیا جاتااور کاروائی بلاتفریق عمل میں لائی جاتی ہے ٹاسک فورس ٹیم کی قانونی کاروائی اور چھاپے اس وقت تک جاری رہے گے جب تک صارفین کی شکایات دور اور گیس چوری کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

متعلقہ عنوان :