کوہاٹ ریجن پولیس کے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی
اتوار 21 فروری 2016 17:06
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) کوہاٹ ریجن پولیس کے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں کوہاٹ،کرک اور ہنگو کے پولیس افسران شامل ہیں۔ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیاب ہونے والے ان پولیس افسران کی کوہاٹ ریجن کے مختلف اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت کی سربراہی میں گزشتہ روز محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف،ڈی پی او ہنگو شاہ نظر اور ڈی پی او کرک میاں نصیب جان نے شرکت کی ۔اجلاس میں کوہاٹ ریجن کے ترقی کے منتظراے ایس آئی رینک کے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترنے والے 9اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی جسکے بعد ڈی آئی جی کوہاٹ نے پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سب انسپکٹروں کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.