پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جاب گامزن ہو چکا، وحید گل

اتوار 21 فروری 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جاب گامزن ہو چکا ہے،مخا لفین حکومتی منصوبوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،اورنج لائن ٹرین کے بعد بلیو لائن اورپرپل لائن کا تحفہ بھی جلد پنجاب کی عوام کو دینگے،صوبے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ پر امن بھی بنانا ہماری اولین ترجیحی ہے،اپوزیشن اورنج لائن جیسے عوامی مفادکے منصوبوں کی مخالفت اس لے کررہے ہیں کہ ان کو معلوم ہیاگر ایسے منصوبے مکمل ہو نگے تو 2018میں بھی ان کی حکومت نہیں آئے گی،وہ گزشتہ روز اپنے حلقہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،وحید گل کا مزید کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت ان کی پوری ٹیم عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے،جعلی انقلاب اور تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،حکومت صوبے میں گڈگورننس کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ،سیاسی شعبدہ بازی کے سہارے اپنی دوکانداری چلانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں ،انہوں نے کہا پنجاب نے اپنے جدوجہد سے صوبے میں ان تین سالوں کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مختلف فلاحی منصوبے شروع کیے جس میں کوغیر ملکی ٹیم نہیں آنے کو تیار تھی اب وہاں غیر ملکی کمپنیاں اربوں ڈالرکی سرمایہکاری رہی ہیں یہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا اعزاز ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی اور دھرنہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :