چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کا فیصلہ

یوٹیلٹی اسٹوز پر مصنوعی قلت اورسٹے کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،وزیر اعلیٰ کی کریک ڈاوٴن کی ہدایت

اتوار 21 فروری 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) پنجاب کے تمام اضلاع میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کریک ڈاوٴن کی ہدایت جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی اسٹوز پر مصنوعی قلت اورسٹے کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کے انکشاف کے بعد پنجاب بھر کے ڈی سی اوز کو چینی کے تھوک فروشوں،خوردہ فروشوں کے ساتھ چینی کے بروکرز اورسٹہ مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاوٴن کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چینی بحران پر ہونے والے سروے کے پہلے مرحلے میں انکشاف ہوا ہے کہ اصل میں شوگر ملز مالکان ہی چینی کے مصنوعی بحران کے ذمے دار ہیں جس کے بعد ملک میں اضافی پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں کا بحران سر اٹھارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :