بھارتی ریاست ہریانہ میں پر تشدد ہنگاموں کے بعد پاکستان نے دوستی بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی
مسافروں کی آج پیر کے روز کیلئے بکنگ منسوخ کر کے آگاہ کر دیا گیا،سکیورٹی کلیئرنس ملنے تک سروس معطل رہے گی‘ پی ٹی ڈی سی
اتوار 21 فروری 2016 16:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان نے بھارتی ریاست ہریانہ میں پر تشدد ہنگاموں کے بعد دوستی بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی ، آج پیر کے روز لاہور سے دہلی جانے والے مسافروں کی بکنگ منسوخ کر کے انہیں آگاہ کر دیاگیا ۔
(جاری ہے)
بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کی طرف سے ملازمت اور تعلیم کے شعبوں میں ریزرویشن کے مطالبات کے لیے نکالے جانے والی ریلی کے بعد حالات خراب ہوئے اور اس کے بعد شروع ہونے والے پر تشد دمظاہروں میں اطلاعات کے مطابق دس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
پنجاب ٹور ازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجر کرنل (ر) خالد نے بتایا کہ ہریانہ میں پر تشدد ہنگاموں کے بعد دوستی بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے اور آج پیر کے روز صبح سات بجے نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے والی بس کو منسوخ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بس سے بیس مسافروں نے بھارت روانہ ہونا تھا تاہم انہیں بکنگ منسوخ کرکے آگاہ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنگ ملنے تک بس سروس معطل رہے گی ۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.