سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم کردیا

اتوار 21 فروری 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصود عباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے جمشید ٹاؤن کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں4پلاٹس، پلاٹ نمبر41-F,41-F1,41-F2اور 41-F3بلاک 6کے گراؤنڈفلورکی لازمی کھلی جگہ پر گارڈروم اورپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا،محمودآباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 860/861پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت بشمول تیسری منزل کی چھت کے لئے نصب شیٹرنگ اورپارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر 1724پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر1725پر پہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور پلاٹ نمبر 222پہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمزجبکہ جمشید ٹاؤ ن کے علاقے جناح کالونی میں پلاٹ نمبر 710/1پر تیسری منزل کے آرسی سی کالمزکومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر47سی پی اینڈبرار سی ایچ ایس بلاک 7/8 پربھاری مشنری کی مددسے آرسی سی کالمز،پارٹیشن دیواروں کومنہدم کرتے ہوئے غیرقانونی بیسمنٹ کاصفایاکردیا،گلشن اقبال میں پلاٹ نمبر B-11بلاک 3 کے گراؤنڈفلورکی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں اور چھت کی تعمیرات کے لئے نصب شیٹرنگ کو منہدم اور پلاٹ نمبرA.399بلاک 5کی غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایرایامیں پلاٹ نمبرD.T-47 بلاک18پرمکمل تیسری منزل کی تعمیرات، اور پلاٹ نمبر 1905بلاک 14پرچوتھی منزل کی آرسی سی چھت سمیت مکمل تعمیرات ، پلاٹ نمبر815بلاک 15کی تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر 1218بلاک 2کی تیسری منزل پرباتھ روم کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر9/14 بلاک 3Dناظم آباد پرچوتھی منزل کی دیواروں اور لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 330/6پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،پارٹیشن دیواروں اورسامنے کی تعمیرات کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 437/6 غیرقانونی آرسی سی بنیادی تعمیرات کومسمار کردیاگیا ۔

مزید براں مختلف ڈیمالیشن ٹیموں نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبرB-32بلاک سی پرغیرقانونی تیسری منزل کی تعمیرات کے لئے نصب شیٹرنگ اور دیواروں،پلاٹ نمبر B-184بلاک ایل اورپلاٹ نمبر A-399بلاک ا ٓئی پر آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں ،نیوکراچی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر C-1سیکٹر11-Lپر آرسی سی کالمز،پارٹیشن دیواروں جبکہ کورنگی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 47-C/31-Fدارالسلام سی ایچ ایس پر سامنے کے حصے کی تعمیرات ،دیواروں اورآرسی سی کالمز کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :